ٹیکساس کے ہیلتھ کیئر ورکر میں ایبولاوائرس کی تصدیق ، امریکی سرزمین پرپہلا کیس سامنے آگیا

منگل 14 اکتوبر 2014 09:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)امراض کے کنٹرول اور انسداد کے امریکی مراکز نے گزشتہ روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ٹیکساس کے ایک ہیلتھ کےئر ورکر کے ایبولا مرض میں مبتلا ہونے کا مثبت نتیجہ ملا ہے،یہ امریکی سرزمین پر اس مرض میں مبتلا ہونے کا پہلا کیس ہے۔سی ڈی سی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ صورتحال مریض کے خاندان،ساتھیوں اور ڈلاس کی وسیع تر آبادی کیلئے بلاشبہ پریشان کن خبر ہے۔

(جاری ہے)

ڈلاس ہسپتال کا کارکن لائبیریا کے ایک شخص جس کی گزشتہ ماہ امریکہ میں ایبولا کے مرض میں مبتلا ہونے کی شناخت کی گئی تھی اور جو بدھ کو ہلاک ہوگیا،کی دیکھ بھال کر رہا تھا،اس مرض میں مبتلا ہوا۔اس کیس کی وجہ سے سی ڈی سی نے تحقیقات اور ہیلتھ کےئر کے ایسے مزید کارکنوں کی تلاش شروع کردی ہے،جنہیں اس خطرناک وائرس کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔سی ڈی سی نے کہا کہ اس وبائی مرض سے رابطے کے نتیجے میں ہیلتھ کےئر کے تمام کارکنوں کی محتاط مانیٹرنگ ناگزیر ہے۔سی ڈی سی نے کہا کہ ہیلتھ کےئر کے اس کارکن کو الگ تھلگ رکھا ہوا ہے۔