جاپان نے50 سال بعد اپنا پہلا کمرشل مسافر طیارہ تیار کر لیا ،جہاز 2015 کی دوسری سہ ماہی میں 2500گھنٹے کی تجرباتی اڑان کا آغاز کرے گا

پیر 20 اکتوبر 2014 07:44

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)جاپان نے50 سال بعد قومی سطح پر اپنا پہلا کمرشل مسافر طیارہ تیار کر لیا ہے‘ دو جاپانی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کردہ ایم آرجے ریجنل جیٹ 4کروڑ 2لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس میں 100مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

ہلکے وزن اور کم ایندھن استعمال کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ ہوائی جہاز 2015 کی دوسری سہ ماہی میں 2500گھنٹے کی تجرباتی آٓڑان کا آغاز کرے گا۔ کمپنی نے ایم آر جے ریجنل جیٹ سلسلے کے تین ہوائی جہاز تیار کئے ہیں جن کے لیے اسے مختلف ممالک سے 191 آرڈرز بھی موصول ہو چکے ہیں۔پہلے ہوائی جہاز کی ترسیل 2017 میں متوقع ہے۔