پشاور‘گیس لیک ہونے سے سے2بچوں سمیت3افراد جا ں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں دو پوتے اور دادا شامل، تینوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس حکا م

پیر 20 اکتوبر 2014 07:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)پشاور کے نواحی علاقے کھنڈر خیل میں گھر میں گیس لیکج سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گیس لیکج کا واقعہ تھانہ متھرا کے حدود کھنڈر خیل میں پیش ایا، جہاں ایک گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں دو پوتے اور دادا شامل ہے، پولیس کے مطابق تینوں افراد کی موت کمرے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :