بھارت‘مودی سرکاری نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ،ڈیزل کی موجودہ قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 37 پیسے کمی

پیر 20 اکتوبر 2014 07:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)بھارت میں مودی سرکاری نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے میڈیا کو بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے ڈیزل کی موجودہ قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 37 پیسے کمی آئے گی۔