کرس کینز میچ فکسنگ کیس ‘ کیوی کپتان میکلم بھی گواہی دیں گے،کیس کی سماعت آئندہ سال اکتوبر میں لندن میں شروع ہو گی،کرکٹ بچانے کی خاطر لندن میں ہونے والی انکوائری میں گواہی دینے کے لئے پیش ہوں گا، برینڈن میکلم

پیر 20 اکتوبر 2014 07:28

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)نیوزی لینڈ کے کرکٹ کپتان برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ بچانے کی خاطر سابق آل راونڈر کرس کینز کے جھوٹی گواہی کے کیس میں بیان دینے کے لئے پیش ہوں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اس کیس کی سماعت اگلے سال اکتوبر میں لندن میں شروع ہو گی ، اور میکلم نے کہا ہے کہ لندن میں ہونے والی انکوائری میں گواہی دینے کے لئے پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کھیل کو بچانے کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ میکلم ان بارہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بلایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ کینز نے 2012 میں آئی پی ایل کے بانی للیت مودی کے خلاف میچ فکسنگ کا کیس جیت لیا تھا اور 90 ہزار پاونڈ ہرجانہ بھی لیا تھا۔ تا ہم بعد میں کینز پر جھوٹی گواہی کا الزام لگایا گیا تھا۔ میکلم نے کہا تھا کہ کینز نے کم از کم دو بار میچ فکسنگ کے لئے اس سے رابطہ کیا تھا۔ بعد میں یہ بات منکشف ہونے پر کیوی کپتان کو کافی مایوسی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :