جرمنی ، جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے دو مبینہ حامیوں کو گرفتار

پیر 20 اکتوبر 2014 07:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)جرمنی میں انتہا پسند جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے دو مبینہ حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیرہ مشتبہ اسلام پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ جرمن محکمہ استغاثہ کے مطابق جرمنی کی سات ریاستوں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

اسلامک اسٹیٹ کے مبینہ حامیوں کو آخن شہر میں گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک تیونس کا بن یحیٰ اور دوسرا روسی یوسف جی ہیں۔ تیونس کے باشندے نے اسلامک اسٹیٹ کے لیے 1100 یورو کپڑوں کے لیے اور 3400 یورو چندے کے طور پر بھی دیے تھے۔ ان دونوں افراد نے ایک سترہ سالہ جرمن کو اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت کے لیے شام اسمگل بھی کیا۔ روسی شہری ان کارروائیوں کا حصہ تھا۔

متعلقہ عنوان :