عراق کے شہر الرمادی میں انتہاء پسندوں کے کیمپ پر اتحادی طیاروں کی بمباری ، تیس افراد ہلاک

پیر 20 اکتوبر 2014 07:51

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)عراقی شہر الرمادی کے مغربی علاقے میں انتہاء پسندوں کے ایک کیمپ پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے میں انتہاء پسندوں کے زیر استعمال طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اور دوسرا ساز و سامان تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

بغداد کونسل کے سربراہ الشیخ مال اللہ العبیدیکے مطابق العبید قبیلہ، فوج اور پولیس نے اتحادی طیاروں کے کور بمباری کی مدد سے انتہاء پسندوں پر تین اطراف سے حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق قبائیلیوں نے شہر کی شاہراہوں پر انتہا پسندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں دسیوں انتہا پسند مارے گئے جبکہ ان کے زیر استعمال تنصیبات، ساز و سامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار تباہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :