تنظیم مردم شماری نے ملک میں مردم شماری کے لئے کم از کم ایک سال کا عرصہ حکومت سے مانگ لیا

پیر 20 اکتوبر 2014 07:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)تنظیم مردم شماری نے ملک میں مردم شماری کے لئے کم از کم ایک سال کا عرصہ حکومت سے مانگ لیا۔پاکستان میں16 سال کا عرصہ گزر گیا ۔مردم شماری نہیں ہو سکی جبکہ کچھ عرصہ قبل کی گئی خانہ شماری بھی متنازع ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم مردم شماری نے وفاقی حکومت پر واضح کیا ہے کہ انہیں ملک بھر میں مردم شماری کے لئے ایک سال کا عرصہ مانگ لیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں بعض علاقے ایسے ہیں جہاں جب تک سکیورٹی بالکل ہی فول پروف نہ ہو جائے ۔

وہاں مردم شماری نہیں ہو سکی۔پولیو کے قطرے پلانے کے معاملات بھی سکیورٹی کی خراب صورت حال کے پیش نظر نامکمل رہ جاتے ہیں۔نئی مردم شماری ہوگی تو نئی انتخابی فہرستیں نہیں بن سکیں گی ۔نئی مردم شماری پر ہی نئی حلقہ بندیاں ہو سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :