برطانیہ میں تنخواہیں نہ بڑھنے پر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، ہزاروں ملازمین اپنا مسئلہ حکمرانوں تک پہنچانے کیلئے لندن کی سڑکوں پر نکل آئے،پر امن احتجاج کیا

پیر 20 اکتوبر 2014 07:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)برطانیہ میں تنخواہیں نہ بڑھنے پر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ ہزاروں ملازمین اپنا مسئلہ حکمرانوں تک پہنچانے کیلیے لندن کی سڑکوں پر نکل آئے اور پر امن احتجاج کیا۔ بہت ہوگئی اب تنخواہ بڑھادو۔سبز بینر پر لکھے انگریزی الفاظوں کا ہماری زبان میں ترجمہ شاید اسی طرح ہو۔ ہو نہ ہو لیکن لندن کی سڑکوں پر مارچ کرتے ہزاروں ملازمین کا مطالبہ تو یہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ملازمین اپنی تنخواہیں بڑھانے کیلیے نہایت سنجیدہ ہیں۔ لیکن ان کاانداز نہایت بے ضرر اور دلچسپ۔اساتذہ ، نرسیں ، سول ملازمین ، ریلوے ورکرز اور بہت سے نجی اداروں کے ملازمین اس مظاہرے میں شامل تھے جن کی نمایندگی کرتے یونین رہنما نے کہا کہ معاشی ابتری کے ذمہ دار کم تنخواہ والے ملازمین نہیں۔ پھر وہ کیوں خمیازہ بھگتیں۔ برطانیہ میں کٹوتی یا کفایت شعاری کے باعث کافی عرصے سے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں جس پر عوام میں غم و غصہ بڑھ رہاہے۔

متعلقہ عنوان :