پیرو،ٹاس کے ذریعے شہر کے نئے مئیر کا انتخاب

جمعہ 24 اکتوبر 2014 04:52

لیما(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)پیرو کے چھوٹے سے شہر پیرورو نے گزشتہ روز عجیب و غریب طریقے سکے کے ٹاس کے ذریعے اپنے نئے میئر کا انتخاب کیا ۔سکے کے ٹاس کے ذریعے انتخاب ماہ رواں کے اوائل میں رائے شماری میں دونوں امیدواروں کے برابر رہنے کی وجہ سے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یلبٹ مڈینا اور جوزکورنیجو کارپائیو دونوں نے 5اکتوبر کو چارہزار نفوس والے جنوب مشرقی قصبہ میں ہونیوالی رائے شماری میں 236برابر برابر ووٹ حاصل کیے ۔جس کی وجہ سے کسکو ایریا کا خصوصی انتخابی بورڈ میدان میں کود پڑا اور اس موجودہ قانون کو روبعمل لایا جس کے تحت اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سکے کے ٹاس کی اجازت ہے ۔مڈینا نے ٹاس جیت لیا اور اس طرح پیرورو کے خوش قسمت لیڈر بن گئے۔