امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شام میں آئی ایس خلاف 15 فضائی حملے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 04:52

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شامی شہر کوبانی کا محاصرہ کیے ہوئے اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں اس دہشت گرد گروپ کے زیر قبضہ تیل کی تنصیبات میں سے ایک کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق بدھ اور جمعرات کے روز عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کْل 15 فضائی حملے کیے گئے۔ بیان کے مطابق کوبانی کے قریب کیے جانے والے فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ کے کنٹرول سنٹر اور لڑائی کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسند شامی شہر کوبانی کا تین اطراف سے محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔ کوبانی میں موجود کْرد جنگجو اس شہر کی حفاظت میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :