ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی منظوری

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی ہے اور اب وزیراعظم کو سفارشات بھیجی جائیں گی جن کی ایڈوائس پر صد رمملکت ممنون حسین باقاعدہ منظوری دیں گے اور وزارت قانون اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں تمام ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں جن ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ان میں جسٹس محمود احمد بھٹی، جسٹس ارشد محمود تبسم، جسٹس طارق عباسی،جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :