وزیر اعظم نااہلی کیس،اہم آئینی و قانونی نکات پر اٹارنی جنرل سے 7 روز میں جواب طلب ،صادق اور امین کے حوالے سے اب فیصلہ ہو جانا چاہیے ،ممکن ہے عدالت کو 18 کروڑ عوام کو ہی صادق و امین کی سند جاری کرنا پڑے ،جسٹس جواد ایس خواجہ،کون جج سماعت کرنے کا اہل ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی خود عدالت کرے گی،دویا دس ممبر یا پوری اسمبلی فیصلے سے فارغ ہو جاتی ہے یہ ہمارا درد سر نہیں،ہو سکتا ہے بعض اداروں کو قربانی دینا پڑے ،فاضل جج کے ریمارکس
جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف لائرز ونگ کے سینئر صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دی گئی درخواست میں اٹھائے گئے اہم آئینی و قانونی نکات پر اٹارنی جنرل پاکستان سے سات روز میں جواب طلب کیا ہے جبکہ عدالت نے گوہر نواز سندھو ،اسحاق خاکوانی اور چوہدری شجاعت حسین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تحریری طور پر ذاتی حیثیت سے یا پارٹی کی جانب سے درخواست دائر کرنے بارے اپنی پوزیشن واضح کریں اور دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات عدالتی نہیں آئینی و قانونی تقاضا ہیں ۔
امید ہے کہ جلد ہو جائیں گے ۔ہم چاہتے ہیں کہ صادق اور امین کے حوالے سے اب فیصلہ ہو جانا چاہیے ،ممکن ہے کہ عدالت کو 18 کروڑ عوام کو ہی صادق و امین کی سند جاری کرنا پڑے ۔(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ سماعت کا اختیار عدالت کے پاس ہے اور عدالت کہتی ہے کہ اسے اختیار سماعت نہیں تو پھر اس کافیصلہ کون کرے گا۔ یہ عدالت ہی فیصلہ کرے گی ۔کون جج سماعت کرنے کا اہل ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی خود عدالت کرے گی ۔
یہ معاملہ کسی وکیل کے سپرد نہیں کر سکتے۔ دو ممبر دس ممبر یا پھر پوری اسمبلی اس فیصلے سے فارغ ہو جاتی ہے یہ ہمارا درد سر نہیں ہے ہم نے آئینی و قانون کے مطابق فیصلہ دینا ہے ۔ہم جو فیصلہ کریں گے ہو سکتا ہے کہ بعض اداروں کو قربانی دینا پڑے ۔18 ویں ترمیم میں ممبران پارلیمنٹ کی نا اہلی کا اختیار سپیکر سے لیکر عدالت کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کو روز دیئے ہیں ۔سماعت کے دوران اسحق خاکوانی کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ یہ اہم مقدمہ ہے جس کو تین رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے جبکہ جواد ایس خواجہ نے گوہر نواز سندھو سے کہا کہ ان کی درخواست کی سماعت ڈویژن بنچ نے کی تھی اس لئے اس کی سماعت تین رکنی بنچ کرے گا۔ہائی کورٹ کہتی ہے کہ یہ سیاسی سوال پر مبنی درخواست ہے جسٹس جواد کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں قانونی نکات پر مبنی کیس ہے جس کو سننا ضروری ہے ۔سندھو کو مقدمے کو تین رکنی ہی سن سکتا ہے ۔ عرفان قادر کا کیس دو رکنی بنچ سن سکتا ہے ۔فوتیدگی کی وجہ سے تیسرے جج موجود نہیں ۔انہوں نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ اگر بیان دے دیں تو بہتر ہوگا ۔سندھو نے کئی اہم نکات اٹھائے ہیں ۔آرٹیکل189 کے تحت اس کی نظیر آنا ضروری ہیں۔ بلدیاتی انتخابات جلد ہوجاتے ہیں ۔بلوچستان میں ہو چکے ہیں ۔کے پی کے میں15 نومبر تک ہونے ہیں ۔باقی دو صوبوں کا توپتہ ہی نہیں کہ کب انتخابات ہوتے ہیں ۔یہ آئین کا تقاضا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ۔ان انتخابات میں بھی شاید اس کی ضرورت پڑے وہاں بھی جھگڑے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ فلاں امین نہیں ہے فیصلہ آنا ضروری ہے کوئی مثال موجود ہو ہم جو فیصلہ کریں گے ہو سکتا ہے کہ بعض اداروں کو قربانی دینا پڑے ۔یہ جو الفاظ 18 ویں ترمیم کی وجہ سے آئے ہیں ان کی تعریف آئین میں موجود نہیں اس کی تشریح ہمیں ہی کرنا پڑے گی ۔عدالت عالیہ کے دونوں بنچوں کا فیصلہ ہے کہ درخواست گزار کے سوالات سیاسی ہیں ۔عدالت کو اس قبیلے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔کہا گیا ہے کہ عدالت کو اس طرح کے فیصلے کا اختیار کی بجائے اجتناب کرنا چاہیے ۔مسائل کا استدلال آئین کے 62 ،63 پر ہے ۔صادق و امین اگر کوئی شخص نہیں ہے وہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی نہیں بن سکتا ۔جسٹس جواد نے سندھوکی درخواست بھی پڑھ کر سنائی جس میں مزید کہا ہے کہ جب کوئی عدالت کسی شخص کو کاذب یا غیر امین قرار دے تو وہ ممبر قومی وصوبائی اسمبلی نہیں رہ سکتا۔
اس کیس کے نتائج کیا نکلتے ہیں ایک ممبر یا دس ممبر جائیں یا پوری اسمبلی فارغ ہو جائے ہمیں اس سے سروکار نہیں ۔ہم نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کر دینا ہے۔18 ویں ترمیم سے قبل سپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینٹ کو نا اہلی کا اختیار تھا مگر اب یہ اختیار عدالت کو دے دیا گیا ہے۔اصلاحات میں کچھ وقت لگے گا اس کو سمجھیں گے ۔یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر لوگوں کے مقدمات کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں ۔سعید الظفر نے آیت اللہ بنام عامر لیاقت کیس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئینی مندرجات کی تشریح صرف عدالت عظمی ہی کر سکتی ہے یہ مثال18 ویں ترمیم سے قبل کی ہے ۔اب ا بارے میں بھی فیصلہ آنا چاہیے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل66 کے تحت پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی کو حاصل استثنیٰ بھی زیر بحث آئے گا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ سندھو کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 66 کو آئین نے آرٹیکل62 ،63 کے تابع رکھا ہے ۔عدالت اگر کہتی ہے کہ یہ قابل سماعت نہیں ہے۔چار لوگ سپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھی گئے ہیں ۔سپیکر نے لکھ دیا کہ آپ مجاز عدالت سے سند لیکر آئیں کہ فلاں صادق اور امین نہیں رہے۔ سپیکر ہمارے پاس اور ہم کہہ دیں کہ یہ قابل سماعت نہیں تو پھر فیصلہ کون کرے گا۔عدالت کو اس بارے فیصلہ کرنا ہی پڑے گا ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ نقطہ لارجر بنچ میں پہلے ہی اٹھایا جا چکا ہے ۔جسٹس جواد نے کہا کہ سندھو کہتے ہیں کہ سات رکنی لارجر بنچ بنایا جائے ۔آپ نے شروع ہی سے ہم پر اعتماد کیا ہے ۔آپ نے مجھے فٹ پرسن فار دی کیس قرار دیا تھا اگر میں اس قابل نہیں ہوں تو الگ ہو جاؤں گا ۔یہ سند ہم وکیلوں سے نہیں لیتی ۔ایک ہمیں فٹ دوسرا ان فٹ قرار دے رہا ہے ۔اس کافیصلہ ہم نے کرنا ہے ۔سندھو نے کہا کہ اب فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ کس طرح کے لوگوں نے اسمبلی میں جانا ہے ۔جسٹس جواد نے کہا کہ یہ تو دیکھنا ہی پڑے گا ۔قوم کا کیا حق ہے ۔یہ اس کوضرور بتائیں گے ۔اگر یہ یہاں پر طے نہیں ہوگا تو بہت بڑا مسئلہ ہر انتخاب لڑنے والے پر کھڑا ہو گا۔ جھوٹوں کو شمار شروع ہو جائے گا۔18 کروڑ لوگوں کو اسناد دینے پڑں ی گے کہ یہ صادق اور امین ہیں ۔ہمیں کوئی معیار مقرر کرنا پڑے گا۔ یہ چیز بہت ضروری ہے ۔قوم کے ساتھ حق اور سچ بولنا ہرفرد کی ذمہ داری ہے ۔چاہے وہ اسمبلی میں ہے یا باہر ہے۔ سچ قوم کی امانت ہے ۔اس حوالے سے معیار مقرر کرنا ہوگا۔ حلیف اٹھانے سے قبل ہی آئین کہنا ہے کہ عوام کی ذمہ داری کوئی کاذب نہ اٹھائے۔ امیر مینائی کا ایک مصرع ہے کہ سچائی اختیار کرو اور غموں سے نجات حاصل کرو۔مقدس انجیل میں بھی بہت کچھ درج تھا۔ ہر ٹی وی پر مختلف بیانات چلتے ہیں ۔جب تجزیہ ہوگا تو سب سچ پر ہی کھا جائے گا۔ اڑھائی بجے سے زیادہ وقت ہو چکا ظہر ہے کہ یہ اہم دلچسپی والا مقدمہ ہے تو سن رہے ہیں ۔عدالت نے حکمنامے میں تحریر کرایا کہ اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور ہم نے ان سے خواہش کی کہ وہ سات رز میں جامع جواب داخل کریں تا کہ سندھو کے آئینی و قانونی نکات کو سمجھنے میں آسان ہو۔معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے ۔جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ آپ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔عرفان قادر نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی طرف سے نہیں اسحاق خاکوانی کے ہی درخواست گزار ہیں ۔سینئر نائب صدر تحریک انصاف وکلاء فورم میں اور ہمیں بغیر انتخاب کے انتخاب ہوا ہے۔اس پر جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ آپ میں جمہوریت نہیں ہے تو اس پر سندھو نے کہا کہ انہوں نے ہی انتخابات پارٹی کرائے ہیں۔عرفان قادر نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے بھی پیش ہو رہے ہیں۔جسٹس فائز نے کہا کہ اس با ت کا بعد میں اثر ہوگا اس لئے پتہ ہونا چاہیے کہ درخواست گزار کس پارٹی سے تعلق ہے۔عرفان قادر نے کہا کہ عدالت تحریری حکمنامہ جاری کردے کہ اسحاق خاکوانی کی پارٹی پوزیشن واضح کی جائے۔عدالت نے آرڈر میں کہا کہ ہم نے گوہر نواز سندھو سے پوچھا کہ وہ انفرادی طور پر پیش ہو رہے ہیں یا تحریک انصاف کی جانب سے پیش ہو رہے ہیں کیونکہ وہ سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی لائرز فورم پنجاب ہیں۔ سندھو نے کہا کہ ہمیں درخواست دائر کرنے کی ہدایت نہیں کی گئی تھی ممکن ہے کہ کی بھی گئی ہو ۔عرفان قادر نے بتایا کہ اسحاق خاکوانی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر ہیں جبکہ گوہرنواز سندھو کے پاس درخواست دائر کرنیکا اختیار نہیں ہے ۔چوہدری شجاعت حسین سابق وزیر اعظم ،سینیٹر اور صدر مسلم لیگ (ق) ہے اس پر عرفان قادر نے کہا کہ وہ مسلم لیگ کے صدر ہیں اس پر عدالت نے ق ہٹوا دیا۔اسحاق خاکوانی ،گوہر نواز سندھو اور چوہدری شجاعت حسین تحریری طور پر آگاہ کریں کہ وہ اپنی جماعت کی طرف سے درخواست دے رہے ہیں یا ذاتی طور پر عدالت آئے ہیں اپنی پوزیشن واضح کریں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 24 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزسرفرازخان ،مصباح الحق اوراسدشفیق ڈٹ گئے ،پاکستان نے پہلی اننگزمیں 454رنزبناڈالے ،آسٹریلیانے بغیرکسی نقصان کے 113رنزبنالئے، وارنہ 75اورراجرز31رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود
-
پی سی بی گورننگ بورڈ نے کااجلاس ،آئی سی سی کی صدارت کیلئے پاکستان سے موزو ں شخص کی نامزدگی کیلئے کمیٹی قائم
-
حلقہ پی پی 162 کے ضمنی انتخابات،مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چودھری حسان ریاض نے متحدہ اپوزیشن کے ا میدوار کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی،پولنگ کے دوران متعدد اسٹیشنوں پر معمولی لڑائی جھگڑے کاسلسلہ دن بھر ... مزید
-
قومی نجکاری کمیشن کوپی آئی اے کے 26 فیصد شیئرز نکالنے اور مکمل مینجمنٹ کی تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کا کہا گیا ہے، شیخ آفتاب،پی آئی اے کے 34طیارے فلیٹ میں شامل تھے9ناکارہ ہوگئے ، خراب طیاروں کو گراؤنڈ ... مزید
-
میڈیا براڈکاسٹرز و کیبل ٹی وی آپریٹرز کے لئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، نئے ضابطہ اخلاق کے تحت نظریہ پاکستان یا اسلامی اقدار کے خلاف مواد پیش نہیں کیا جاسکے گا‘ عدلیہ اور مسلح افواج ... مزید
-
30 جون 2013ء تک 225 ڈیزل الیکٹرک ریلوے انجن قابل مرمت تھے ان کی مرمت کے لئے تین ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم صرف کی گئی اور 152 انجنوں کی مرمت کر لی گئی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا وزرا ء سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی مانگ لی،کاکردگی کے تحت بعض وفاقی وزراء کے قلم دان تبدیل کیے جانے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی کے170 اراکین کا بنیادی تنخواہ12 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے ‘ ڈیلی الاونس 650 سے بڑھا کر5 ہزار ، کنوینس الاونس 400 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے ، ٹریولنگ الاونس 5 روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر15 روپے ... مزید
-
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دس اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا گیا،لاہور میں عاشورہ کے موقع پر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے پر بھی غور
-
عمران خان کے دھرنے میں خصوصی افرادکی شرکت،2گونگے عمران کی تقریرکااشاروں میں ترجمہ کرتے رہے
-
پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، لو گو ں میں خو ف وہرا س پھیل گیا ، زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ مرکز کشمیر میں واقع پہاڑی سلسلہ تھا
-
سپریم کورٹ نے ابراہیم بنام سٹیٹ نیب کیس میں چیئرمین نیب کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دے دی، سابق چیف جسٹس نے 612 ارب روپے کی رقم واپس نکلوائی‘ نیب نے اپنے قیام کے دورانئے میں بھی ... مزید
-
حدود آرڈیننس کیس ،سپریم کورٹ نے مدعاء علیہان کو طلب کر لیا ، اسلامی تعلیمات کو اس کی روح کے مطابق نہیں سمجھا جارہا ،سلام عورت کی گواہی اور کردار کی حوصلہ شکنی نہیں کرتا،فوجداری مقدمات میں عورت کی ... مزید
-
سعودی عرب، امریکی فوجیوں پر حملوں کا منصوبہ بنانے میں ملو ث 13 افراد کو قید کی سزا، سزا پا نے والو ں میں 11 سعودی، ایک قطری اور ایک افغان شہری شامل ہے
-
نائیجیریا،بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغوا کر لیں
-
آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں قرار داد منظور کر لی
-
اوٹاوا میں فائرنگ کے بعدامریکہ‘کینیڈا کی فضائیہ الرٹ،کینیڈین دارالحکومت میں امریکی سفارت خانہ بند ،عملے کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی
-
امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شام میں آئی ایس خلاف 15 فضائی حملے
-
پیرو،ٹاس کے ذریعے شہر کے نئے مئیر کا انتخاب
-
وائٹ ہاوٴس کی باڑ پھلانگنے والے شخص کو حکام نے تحویل میں لے لیا
-
میکسیکو ‘500سے زائد مسخروں کی قہقہے لگا کر ریکارڈ بنانے کی کوشش ، اس کوشش کا مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا ،منتظمین
-
میکسیکو‘ لاپتہ طلباء کا معاملہ حل نہ کرنے پر مظاہرین نے عمارت کو آگ لگا دی
-
کوئٹہ میں قیامت صغریٰ، فائرنگ، بم ، خودکش دھماکے، 13افراد جاں بحق، خودکش حملے کا ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن تھے
-
بھارت کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے مگر ہم ایسا نہ ہونے دیں گے، سرتاج عزیز،اس مرتبہ جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں وہ تعداد اور شدت میں پہلے سے زیادہ ہیں ، مودی حکومت کے آنے کے بعدکشیدگی بڑھ گئی ہے ،وہ جوکچھ ... مزید
-
بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،علا قے میں سخت خو ف وہرا س، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی فوج کی جانب شہر ی آ با دی اور پاک فو ج کی اشرف شہید چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ... مزید
-
اسلام آباد میں دن کو دھرنے اور رات کو مجرے ہوتے ہیں، اسلام آباد میں بڑی سازش ہوئی ہم نے ناکام بنادیا ہے،مولانا فضل الرحمن،،ملک 40سال کی کرپشن میں اتنا تباہ نہیں ہوا جتنا چالیس دن کے دھرنے میں تباہ ... مزید
-
کوئی ڈیل نہیں کی یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نظام تبدیل نہیں کرلیتے،ڈاکٹر طاہر القادری ، انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کرانے کی سازش کی گئی تو موجودہ ناجائز الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات نہیں ... مزید
-
پاکستان صنعتی انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے، قوم ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی ہر قوت کا راستہ روک دے،ممنون حسین، قوم بازی گروں اور دھوکے بازوں کو پہچانے،گزشتہ کئی دہائیوں کی بدامنی اور ... مزید
-
قومی اسمبلی میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور، حکومت بھارت سے باہمی مذاکرات کو آگے بڑھائیں ، معاملہ ... مزید
-
بھارت ورکنگ باؤنڈری پر بنکر بنانا چاہتا ہے ،ا جازت نہیں دیں گے، پاکستان، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات جنگ بندی سمجھوتے کی واضح خلاف ورزی ہیں، اقوام ... مزید
-
ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئی ہیں، عمران خان ، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جلد اچھا وقت آئے گا ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے،دھرنے کے شرکا ء سے خطاب،دھرنے میں خصوصی افراد کی شرکت
-
دھرنوں کا خاتمہ کسی کی جیت یا ہار نہیں بلکہ سب کی فتح ہے تنقید کی گنجائش نہیں ہے ، اب حکومت حالات ذہن میں رکھ کر مشاورت سے آگے بڑھے،خورشید شاہ،طاہر القادری تو واپس چلے گئے تاہم حکومت کو اس پر زیادہ ... مزید
-
خیبر ایجنسی ، تحصیل باڑا میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، 6 شدت پسند ہلاک ،شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے‘ آپریشن خیبر ون میں اب تک 35سے زائدشدت پسند مارے جا چکے ہیں
-
کالعدم تنظیم جنداللہ نے مولانافضل الرحمن پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی
-
وزیر اعظم نواز شریف سے نیپالی وزیر خارجہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو،سارک ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں،اس سلسلہ میں نیپال اہم کردار ادا کر سکتا ہے ... مزید
-
آرمی چیف کی انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات،دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ پر اتفاق
-
بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات چندروز میں مکمل ہوجائے گی،خواجہ آصف، صارفین کو زائد رقم واپس اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، قومی اسمبلی میں بیان
-
مسئلہ کشمیر کا حل، بھارتی حکومت بہانے بنارہی ہے، بلاول بھٹو، بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا اس لئے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتا رہتا ہے اور مسلسل پاکستان کے امن عمل کو سبوتاڑژکر رہا ہے، پاکستانی ... مزید
-
ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی منظوری
-
وزیر اعظم نااہلی کیس،اہم آئینی و قانونی نکات پر اٹارنی جنرل سے 7 روز میں جواب طلب ،صادق اور امین کے حوالے سے اب فیصلہ ہو جانا چاہیے ،ممکن ہے عدالت کو 18 کروڑ عوام کو ہی صادق و امین کی سند جاری کرنا پڑے ... مزید
-
تھر پارکر میں قحط سالی کے باعث اپریل سے اب تک 249بچے جاں بحق ہوئے ،سرکار ی اعداد وشمار
-
بھارتی وزیراعظم کی سیاچن میں فوجیوں سے ملاقات ،میں بھارت کے ہر شہری کی طرف سے جوانوں کیلئے یہ پیغام لے کر سیاچن جا رہا ہوں کہ ہم تمہارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مودی کا ٹوئٹ ،بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ ... مزید
-
دھماکے سے میری گاڑی تباہ ہوئی مجھے ٹارگٹ کیا گیا،لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں،مولانا فضل الرحمان
-
طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہماری مشاورت سے کیا،چوہدری شجاعت،حکمران صرف سیاست کریں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو سب ختم ہوجائیگا، رحمان ملک،حکومتی وزرا بیانات میں شائستگی لائیں اورگالیاں ... مزید
-
(ن) لیگ کے مغوی ایم پی اے رانا جمیل طالبان کے قبضے میں ہیں، پنجاب حکومت
-
پاکستان اورترکی کا دفاعی صنعتی تعاون کو سٹرٹیجک سطح تک بڑھانے پراتفاق کیا،دفاعی تعلقات بہتر بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط
-
بھارت سے آمد ورفت کے لئے ایوان کوئی بھی سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے تو حکومت اس کا احترام کرے گی،وزیردفاع کا سینٹ میں جواب
-
تحریک انصاف کا ملک میں مخصوص افراد کے معیارِزندگی کو بلند کرنے کے عزم کا اعادہ ،ان افرا د کو خصوصی شہری و سماجی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان
-
مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ، رہنماوٴں کا جمعیت علمائے اسلام کے قائد کو ٹیلیفون، واقعہ کی شدید مذمت
-
خیبر ایجنسی آپریشن سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز ایک بار پھر جلوزئی کیمپ پہنچنا شروع ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.