پی سی بی گورننگ بورڈ نے کااجلاس ،آئی سی سی کی صدارت کیلئے پاکستان سے موزو ں شخص کی نامزدگی کیلئے کمیٹی قائم

جمعہ 24 اکتوبر 2014 04:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 31واں اجلاس جمعرات کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہ ہو جس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے کی ۔اجلاس میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں اسلام آباد ریجن کے شکیل شیخ ،پشاور ریجن کے گل زادہ ،نیشنل بنک کے ممبر اقبال قاسم ، ،یونائٹڈ بنک سے منصور مسعود خان ،واپڈا سے یوسف نسیم کھوکھر، کراچی سے پروفیسر اعجاز فاروقی ،نجم سیٹھی،آئی پی سی کے سیکرٹری چوہدری اعجاز، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ، سی ایف اوبدر خان اورسلمان نصیر سیکرٹری بورڈ آف گورننگ بارڈی شامل تھے جبکہ سوئی نادرن پائپ لائن لمیٹیڈ سے امجد لطیف شرکت نہ کرسکے ۔

اجلاس میں پی سی بی کے اہم معاملات زیر بحث آئے اور متعدد فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

2015-16کا آئی سی سی کا صدر پاکستان سے ہوگا جس کے لئے موزوں شخص کی نامزدگی کا معاملہ پی سی بی کی کمیٹی کے سپر د کردیا گیا ۔کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اقبال قاسم ،شکیل شیخ اور منصور مسعود خان شامل ہیں ۔کمیٹی آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کیلئے بہترین اور موزو ں شخص کا انتخاب کرنے کے بعد اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گی اور ان سفارشات کی روشنی میں چیئرمین پی سی بی آئی سی سی سے بات چیت کریں گے ۔

پی سی بی میں دو عہدے رکھنے والوں کے بارے میں فیصلہ کا اختیار بور ڈ آف گورنرز نے چیئرمین پی سی بی کو دیدیا جو کیس ٹو کیس معاملہ کا جائزہ لیں گے ۔پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشری اعتزاز کے عہدہ کی معیاد اکتوبر میں ختم ہوگئی ،بورڈ آف گورنرز نے ویمن کرکٹ کی ترقی میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔نئے آئین میں پی سی بی ویمن کی چیئرمین پرسن کا کوئی عہدہ نہیں ہے اسلئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31اکتوبر سے اس عہدہ کو ختم کردیا جائے گا ۔

بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کی ہوم سیریز کے حقوق کی لانگ ٹرم کی بنیاد پر فروخت کے لئے ایک میڈیا رائٹس کمیٹی تشکیل دیدی اور اس کے کام کرنے کے لئے بجٹ بھی مختص کردیا ۔اجلاس کے ایجنڈا میں جو دیگر معاملات زیر بحث آئے اور ان کی منظور ی دی گئی ان میں بورڈ آف گونرز کے گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری بھی شامل تھی ۔چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنرز نے شکیل شیخ کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی کی سخت محنت اور کارکردگی کو سراہا جس نے کرکٹ کی مینجمنٹ سے متعلق متعدد قوائد میں تبدیلی کی سفارشات مرتب کی

متعلقہ عنوان :