نائیجیریا،بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغوا کر لیں

جمعہ 24 اکتوبر 2014 04:48

ابوجاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیاں اور خواتین اغوا کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے تاحال لڑکیوں کے اغوا کے تازہ واقعات کی تصدیق نہیں کی لیکن مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اغوا کی یہ وارداتیں حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے بعد ہوئی ہیں۔

حکومت پرامید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر میں بوکو حرام اپریل میں اغوا کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی۔ تاہم بوکو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔گذشتہ جمعے کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ مزید مذاکرات اس ہفتے پڑوسی ملک چاڈ میں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :