میکسیکو ‘500سے زائد مسخروں کی قہقہے لگا کر ریکارڈ بنانے کی کوشش ، اس کوشش کا مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا ،منتظمین

جمعہ 24 اکتوبر 2014 04:55

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)میکسیکو میں پانچ سو سے زائد مسخروں نے طویل قہقہے لگا کر انوکھا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ ریکارڈ تو صرف بہانہ تھا ، اصل مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا۔میکسیکو میں مسخروں کا 19 بین الاقوامی کنونشن منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف ممالک کے پانچ سو سے زائد مسخروں نے پندرہ منٹ تک مسلسل ہنسنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ گانے گاتے ، کرتب دکھاتے ، اور دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مسخرے بے حد کوشش کے باوجود مقررہ وقت تک قہقہے برقرار نہ رکھ سکے۔منتظمین کے مطابق اس کوشش کا مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا جس میں یہ مسخرے کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :