آڈیٹر جنرل نے قومی اسمبلی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پی آر فیروز کی جعلی ڈگری پکڑلی ، ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات روک لیں، سیکرٹریٹ کو معاملات کلیئر کرنے کا خط،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خاموشی اختیار کر لی

پیر 17 نومبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)آڈیٹر جنرل آفس نے قومی اسمبلی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پی آر فیروز کی جعلی ڈگری پکڑلی اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات روک لی ہیں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھاہے کہ ان کے معاملات کو کلیئر کریں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ ڈی جی پی آر فیروز خان 2014ء میں ریٹائر ہوئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جب ان کی پنشن کا کیس اے جی پی آر میں گیا تو تعلیمی قابلیت مانگی گئی جس پر فیروز خان نے پشاور بورڈ سے جعلی سرٹیفکیٹ بنوایا جس پر بورڈ نے لکھا کہ ریکارڈ پرانا ہے لہٰذا بورڈ کے پاس اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اے جی پی آر نے پشاور بورڈ سے اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانا چاہی تو پشاور بورڈ سے تصدیق نہ ہوسکی۔