امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیئے، تبت کو چین کا حصہ تسلیم کر لیا، واضح پیغام ہے کہ خطے میں امریکی گرفت کمزور پڑرہی ہے،مبصرین

پیر 17 نومبر 2014 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)امریکہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے تبت کو چین کا علاقہ تسلیم کر لیا ہے جس پر مبصرین کا کہنا ہے کہ اوباما کا تبت کے معاملے پر چینی موقف کو تسلیم کرنا واضح پیغام ہے کہ خطے میں امریکی گرفت کمزور پڑرہی ہے ۔

(جاری ہے)

چین جانتا ہے کہ دنیا میں اثرورسوخ بڑھانے کا سب سے اچھا ذریعہ معاشی استحکام ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی سمیت خطے کے بہت سے ممالک مستقبل میں چین پر انحصار کر سکتے ہیں ۔ہمسایہ ممالک نے یہ تاثر بھی دیا ہے کہ خطے کے بہت سے مسائل افغانستان ،چین اور پاکستان مل کر بہتر انداز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔مبصرین چین کو دوسری سپرپاور کادرجہ دے دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :