پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی

پیر 17 نومبر 2014 08:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوپنر محمد حفیظ بھی ہمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اگر وہ بھی یہ ٹیسٹ نہ کھیلے تو پاکستانی اننگز کا آغاز توفیق عمر اور شان مسعود کرینگے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے کھیلنے کی صورت میں توفیق عمر یا شان مسعود میں سے کوئی ایک احمد شہزاد کی جگہ لے گا۔پاکستانی ٹیم ان دنوں زبردست فارم میں ہے اس نے نیوزی لینڈ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی دو صفر سے جیت رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :