فیصل آباد،محبت کی شادی کی رنجش پر 4 افراد قتل ،مرنے والو ں میں دو خواتین بھی شامل،ملزمان موقع واردات سے فرار ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی

پیر 17 نومبر 2014 08:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)تھانہ بلوچنی کے نواحی گاؤں محبت کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے خاندان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔مرنے والو ں میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔خبر رساں ادارے کے مطابق چند ماہ قبل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں اکبر علی کے بیٹے مقصود احمد نے بلوچنی میں لڑکی فرزانہ سے لومیرج کر لی اور دونوں گھر سے غائب ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مقصود احمد کا باپ اکبر علی اپنے برادر نسبتی احمد علی ،اس کی بیوی نوراں بی بی اور دیگر رشتہ خواتین مقصودہ بی بی اور فاطمہ بی بی کے ہمراہ فرزانہ کے گھر آئے اور یہاں انہوں نے منت سماجت کر کے معاملے کو ختم کرنے کے لئے کہا ۔بعد ازاں وہ کیری ڈبہ میں سوار ہو کر لڑکی فرزانہ کے گھر سے باہر نکلے تو راستے میں لڑکی فرزانہ کے بھائی غذر حیات نے اپنے چچا زاد بھائیوں سے ملزمان عباس اور لال کے ہمراہ کیری ڈبہ میں سوار لڑکے والدین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اکبر علی ،اس کے ماموں احمد علی ،معامی نوراں بابی اور فاطمہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔تھانہ بلوچنی پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :