وزارت پانی و بجلی کے وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کے ذمہ واجبات ایک کھرب روپے سے بھی بڑھ گئے،وزارت نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر لیا،معاملہ طے کرنے کی ہدایت

پیر 17 نومبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء) وزارت پانی و بجلی کے وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کے ذمہ واجبات ایک کھرب روپے سے بھی بڑھ گئے ہیں اور مجموعی طور پر یہ واجبات ایک کھرب 29ارب چار کروڑ 69لاکھ تک پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ وزارت پانی و بجلی نے وفاقی حکومت سے 6097.8 ملین روپے وصول کرنے ہیں اور آزاد جموں و کشمیر حکومت سے 7969.36 ملین روپے وصول کرنے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت سے وزارت پانی و بجلی نے 84980.47 لینے ہیں جوکہ مجموعی طور پر 129046.91 ملین روپے وزارت پانی و بجلی وصول کرنے ہیں۔وزارت پانی و بجلی نے واجبات کی وصولی کیلئے دونوں حکومتوں سے رابطے کر لئے ہیں اور فوری بنیادوں پرمعاملات کو طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :