جنگی جرائم میں ملوث افرادکیخلاف مقدمات جاری رہیں گے،شیخ حسینہ ،متاثرین صرف انصاف کے طلبگار ہیں، 1971 ء کی خانہ جنگی کے دوران قتل ہو نے والو ں کے لوا حقین کو مکمل انصا ف فرا ہم کر ینگے،بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا کنونشن سے خطاب

پیر 17 نومبر 2014 08:28

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات جاری رہیں گے، دارالحکومت ڈھاکا میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ مقامی اور عالمی میڈیا کے دباؤ کے باوجود جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلتے رہیں گے اور مظلوموں کو انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات چلانے کا مطالبہ دراصل ان متاثرہ افراد کا ہے جن کے پیاروں کو 1971 ء کی خانہ جنگی کے دوران قتل کردیا گیا تھا ، متاثرین صرف انصاف کے طلب گار ہیں، اسی لیے ان جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات آئندہ بھی چلتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :