افتخار چوہدری کے وکلاء نے ہوم ورک مکمل کر لیا،عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ رواں ہفتے کئے جانے کا قوی امکان

پیر 17 نومبر 2014 08:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکلاء نے عمران کے خلاف ہتک عزت دعوے میں پیش رفت کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔دعوی رواں ہفتے دائر کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بعض معاملات میں تمام تر ثبوت سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار نے وکلاء کو فراہم کئے ہیں۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے خلاف دعوے بارے تمام تر معاملات ہر صورت میں رواں ہفتے مکمل کر کے عدالت میں دائر کرنے کے لئے اپنے وکلاء کو ہدایت کر دی ہے ۔توفیق آصف ایڈووکیٹ اور احسن الدین شیخ آج پیر کو بھی سابق چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے۔