ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال زنانہ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور غیر حاضری نے 3نوزائیدہ بچوں کی جان نے لی ‘لواحقین کا نعشیں ہسپتال گیٹ پر رکھ کر انتظامیہ کیخلاف احتجاج‘ایم ایس نے 6رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی‘انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

پیر 17 نومبر 2014 08:22

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال زنانہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور غیر حاضری نے 3نوزائیدہ بچوں کی جان نے لی‘لواحقین کا نعشیں ہسپتال گیٹ پر رکھ کر انتظامیہ کیخلاف احتجاج‘ایم ایس نے 6رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی‘انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال زنانہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ہسپتال میں داخل تین نوزائیدہ بچے دم ٹوڑ گئے۔بچوں کے والدین اور لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے گائب تھے اس حوالے سے ذمہ داران سے رابطہ بھی کیا گیا تاہم کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ آیا جس کے باعث نوزائیدہ بچے بروقر طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونیوالے بچوں کے والدین اور دیگر لواحقین نے نعشیں ہسپتال گیٹ پر رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کرکے ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔اس موقع پر ایم ایس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے6رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی‘بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پرمظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :