اسرائیلی شہریوں کو اپنے ہمراہ ہتھیار رکھنے کی اجازت

جمعہ 21 نومبر 2014 08:23

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)فلسطینیوں کے متعدد حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے شہریوں کو حفاظت کے لیے اپنے ہمراہ ہتھیار رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی پولیس کے وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسلحے کے لائسنس کے اجراء سے متعلق قوانین میں نرمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے علاقوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، جہاں کے رہائشی ہتھیار ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھ سکیں گے۔ منگل کے روز یہودیوں کی عبادت گاہ پر ایک حملے کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔