تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی

جمعہ 21 نومبر 2014 08:18

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔رواں ماہ اموات کی تعداد 45 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاوں جت راڑ میں 9 ماہ کا بچہ انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کا کہنا ہے۔بچہ غذائی قلت کے باعث بیمار تھا۔جت راڑ گاوں میں 10روز کے دوران غذائی قلت کا شکار 16بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔سول اسپتال مٹھی میں آج بھی 47بچے زیر علاج ہیں۔ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردیاگیا ہے۔رواں ماہ اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :