ڈیرہ اسماعیل خان،کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرفضل الرحمن عرف فضل مجاہدپولیس مقابلے میں ماراگیا

جمعہ 21 نومبر 2014 08:21

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء) ڈیرہ شہرکے نواح میں کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرفضل الرحمن عرف فضل مجاہدپولیس مقابلے میں ماراگیا‘مارے گئے کمانڈرپرڈی پی اوآفس پرخودکش حملے میں ملوث ہونے کامقدمہ بھی درج ہے۔متعددوارداتوں میں اداروں کومطلوب تھا۔گزشتہ شب پولیس پرفائرنگ کے نتیجے میں مقابلے کے دوران ماراگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کے ماسٹرمائنڈاورکالعدم تنظیم کااہم کمانڈرفضل الرحمن عرف فضل مجاہدولدمشتاق احمدقوم سیال محلہ فتح اللہ بادشاہ گلی صالح محمدڈیرہ سٹی تھانہ صدرکی حدودمیں سی آربی سی چوک پرگزشتہ رات پولیس مقابلے کے دوران ماراگیا۔فضل الرحمن عرف فضل مجاہدڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کاماسٹرمائنڈتھااوراسکوعدالت کی طرف سے اس مقدمے میں243سال قیدکی سزاہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیم کاکمانڈر30جولائی2013ء کوتھانہ کینٹ کی حدودمیں سنٹرل جیل ڈیرہ پردہشتگردوں کے حملے اورقیدیوں کے فرارکے واقعہ میں جیل سے فرارہوگیاتھا۔جیل سے فرارہونے کابھی فضل مجاہدپرمقدمہ درج ہے۔اسی طرح کالعدم تنظیم کاکمانڈرپولیس کودہشتگردی ‘فرقہ واریت اورقتل کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔گزشتہ رات سی آربی سی چوک پرصدرپولیس کے ساتھ مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ اوعبدالمجیدزخمی ہوگیاتھاجبکہ ہلاک کمانڈرکی جیب سے جعلی شناختی کارڈبرآمدہواتھاجس پراسکانام ریاض حسین شاہ سکنہ سیدعلیاں درج تھا۔ہسپتال میں کمانڈرکی شناخت ہوگئی ہے اوراسکی نعش کولواحقین کے سپردکردیاگیاہے۔