ساف وویمنز چیمپئن شپ کا فائنل آج بھار ت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا ،بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ اور نیپال نے بنگلہ دیش کودلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ، فائنل میچ کیلئے انتظامات کی طرف سے تمام انتظامات مکمل ، اسلام آباد انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے ، حکومت پاکستان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے فائنل میچ میں شائقین کیلئے انٹری فری کردی ہے ، ترجمان شازیہ اعجاز

جمعہ 21 نومبر 2014 08:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء )ساف وویمنز چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ دوسری جانب نیپال نے بنگلہ دیش کو دوسرے سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔

فائنل میچ کیلئے انتظامیہ نے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری وویمنز ساف چیمپئن شپ کا فائنل میچ بھارت اور نیپال کے درمیان آج جمعہ کو دن گیارہ بجے کھیلا جائے گا اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ سپورٹس بورڈ کی ترجمان شازیہ اعجاز نے آن لائن کو بتایا کہ بھارت اور نیپال کے فائنل میچ کیلئے تمام انظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اسلام آباد انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ کے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے مکمل تعاون کیا ہے جس کی وجہ سے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اورنیپال کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں حکومت پاکستان کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے فائنل میچ میں انٹری فری رکھ دی گئی ہے ۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ بھی شرکت کرینگے