آف سپن باؤلر نہیں بلکہ سپیشلسٹ بیٹسمین ہوں ، محمد حفیظ ،بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر محمد حفیظ نے خود کو باؤلر ماننے سے ہی انکار کر دیا، میں ”دوسرا یا تیسرا“کی ڈلیوری نہیں کرتا نہ ہی اپنا ایکشن تبدیل کرونگا ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 08:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء )بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر محمد حفیظ نے خود کو باؤلر ماننے سے ہی انکار کر دیا، کہتے ہیں کہ وہ "دوسرا یا تیسرا" کی ڈلیوری نہیں کرتے نہ ہی اپنا ایکشن تبدیل کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ آف سپن باؤلر نہیں بلکہ سپیشلسٹ بیٹسمین ہیں۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران باؤلنگ کرنے کے حوالے سے قومی آل راوٴنڈر نے کہا کہ یہ ان کی اضافی صلاحیت ہے البتہ وہ باؤلنگ میں "دوسرا اور تیسرا" کی ڈلیوری نہیں کرتے، پھر بھی حیران ہیں کہ ایمپائر نے ان کی گیندوں کو مشکوک قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ گیارہ سال سے اسی ایکشن سے باؤلنگ کر رہے ہیں جس وہ تبدیل بھی نہیں کریں۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ ٹیسٹ میں اپنا ایکشن کلئیر کرکے دوبارہ اِن ایکشن ہو جائیں گے۔