کولمبیا، پولیس اہلکاروں کو مونچھیں بڑھانے سے منع کرنیوالا متنازعہ قانون کالعدم قرار

جمعہ 21 نومبر 2014 08:27

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)سترہ برسوں تک یہ صرف کولمبیا کے اعلیٰ پولیس افسروں کیلئے مختص استحقاق تھا لیکن کولمبیا کی سب سے بڑی انتظامی عدالت سٹیٹ کونسل نے اس متنازعہ ضابطے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس کی رو سے انیک اینڈ فائل پولیس اہلکاروں کو مونچھیں بڑھانے سے منع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کونسل کی صدر ماریہ کلاوڈیا روجس لاسو نے صحافیوں کو بتایا ہم نے محسوس کیا کہ یہ ضابطہ واقعی ذاتی اظہار اور مساوارت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

قانون کے سامنے تمام لوگ برابر ہیں اور حکام کی طرف سے یکساں سلوک کے روادار ہیں۔یہ فیصلہ ایک پولیس اہلکار کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کے بعد اتوار کو کیا گیا ہے۔کولمبیا کی قومی پولیس میں اس وقت اندازةً ایک لاکھ اسی ہزار پولیس اہلکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :