عراق، آئی ایس کے خلاف عراقی فورسز اور کردوں کا نیا آپریشن

جمعہ 21 نومبر 2014 08:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)کْرد جنگجووٴں نے عراقی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پیش مرگہ کے ترجمان جابر یاوے کے مطابق اس دوران دیالہ اور کرکوک کے صوبوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ یہ علاقے اگست سے آئی ایس کے زیر تسلط ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ دیالہ صوبے کے شہروں میں عراقی فوج پیش مرگہ کے جنگجووٴں کو تعاون فراہم کر رہی ہے جبکہ کرکوک اور ارد گرد کے علاقوں میں انہیں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مدد حاصل ہے۔ اس نئی کارروائی کا مقصد اسلامک اسٹیٹ سے ان تمام عراقی علاقوں کو خالی کرانا ہے، جن پر اس دہشت گرد تنظیم نے گزشتہ دنوں کے دوران قبضہ کیا تھا۔