وزیراعظم وزیر کو اختیارات نہیں دے سکتے تو وزارت ختم کردیں،چیئرمین بین الاصوبائی امور کمیٹی ریاض پیرزادہ

جمعہ 21 نومبر 2014 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء) بین الاصوبائی امور کمیٹی کے چیئرمین ریاض پیرزادہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پھٹ پڑے اور شکوہ کیا کہ اگر وزیراعظم وزیر کو اختیارات نہیں دے سکتے تو وزارت ختم کردیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین فرح عاقل کی زیر صدارت جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم سے سیکرٹریٹ کے لئے بلاک مانگا لیکن طاقتور وزارت کے خوف سے سیکرٹریٹ نہیں دیا جارہا،اگر میں قابل نہیں تو وزیراعظم قابل وزیر لے آئیں۔

انہوں نے کمیٹی کو کہا کہ تمام وزرا اعلی میرے ماتحت ہیں لیکن وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے سوا کوئی وزیراعلی فون تک نہیں اٹھاتے جبکہ وزارت ہے مگر بااختیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :