تیسری مدت صدارت کے لیے بھی انتخاب لڑوں گا، سری لنکن صدر

جمعہ 21 نومبر 2014 08:23

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)سری لنکا کے صدر مہندا راجا پاکسے نے تصدیق کی ہے کہ وہ تیسری مدت صدارت کے لیے بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سری لنکا میں قبل از وقت انتخابات آنئدہ برس کے آغاز میں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

تامل علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کے بعد سے عوام میں مقبول ہونے والے پاکسے 2021ء تک ملک کے صدر رہنا چاہتے ہیں۔ صدر پاکسے نے 2005ء میں پہلی مرتبہ انتہائی کم ووٹوں کے فرق سے انتخابات جیتے تھے اور اس کے بعد سے ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔