صحافی بکاؤ مال نہیں ہیں ،عمران خان،میڈیا ورکرز نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی بڑی قربانیاں ہیں،پی ایف یو جے کے وفد سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 08:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ صحافی بکاؤ مال نہیں ہیں میڈیا ورکرز نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی بڑی قربانیاں ہیں، اْنہوں نے ان خیالات کا اظہا گزشتہ روز بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مذکورہ وفد کی قیادت پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کر رہے تھے جبکہ اْنکے ہمرا ہ پی ایف یو جے کے نائب صدر سید بخار شاہ ، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری طارق چوہدری، پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کے اراکین ریاض خان،قربان ستی ،آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری بلال ڈار،پشاور پریس کلب کے صدر ناصر حسین ، خیبر یو نین آف جرنلسٹس کے صدر نثار احمد،این پی سی کے سیکرٹری فنانس وقار ستی بھی تھے جبکہ عمران خان کی معاونت تحریک انساف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود،ڈاکٹر شیری مزاری ، نعیم الحق ، رضوان چوہدری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دوران گفتگو پی ایف یو جے صدر افضل بٹ نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے سامنے یہ اعتراض اْٹھایا کہ آپ نے اپنے جلسے میں صحافیوں کو بکاؤ مال کہتے ہوئے حکومت سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا جس سے ملک بھر کے صحافیوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے اور آپ کا یہ الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ، اگر آپ کے پاس اس الزام کے ٹھوس ثبوت ہیں تو پیش کریں یا جن لوگوں پر آپ الزام عائد کر رہے ہیں اْنکے نام بتائیں۔

اس کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ موجودہ سیاسی بحران میں حکومت نے صحافیوں کو خریدنے کیلئے بھار ی رقوم کی پیشکش کیں مگر صحافیوں نے غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے اس حکومتی پیشکش کو ٹھوکر مار دی۔اْنہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ، صحافیوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام کیلئے نہایت اہم و مثبت کردار ادا کیا ہے اور جد وجہد میں پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس کا کردار مثالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :