تھرپارکر‘ غذائی قلت،بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری،تعداد 49 ہوگئی

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:39

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔چھاچھرو کے نواحی گاؤں میں دو روز کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتوں پہ تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق چھاچھرو کے نواحی گاؤں سائیرے جو پار میں دو روز کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کرگیا۔جسکے بعدرواں ماہ مرنیوالے بچوں کی تعداد 49 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :