عمران خوفزدہ ہیں توانائی بحران حل ہوا تو الیکشن ہار جائیں گے، احسن اقبال،عمران اشتعال انگیز تقریروں سے بین الاقوامی سرمایہ کاری روکنا چاہتے ہیں، دھرنوں کے خاتمے کیلئے نئے قانون کی ضرورت نہیں، عوامی آرڈیننس ہی کافی ہے، عوام نے دھرنے ناکام بنا دیئے،پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں اساتذہ کی تربیت بارے سے تقریب ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اشتعال انگیز تقریروں سے بین الاقوامی سرمایہ کاری روکنا چاہتے ہیں۔ دھرنوں کے خاتمے کیلئے نئے قانون کی ضرورت نہیں۔ عوامی آرڈیننس ہی کافی ہے۔ عوام نے دھرنے ناکام بنا دیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے منقعدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جلاوٴ گھیراوٴ کی تقریریں کر کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو روکنا چاہیتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین خوفزدہ ہیں کہ توانائی بحران حل ہو گیا تو وہ آئندہ انتخابات بھی ہار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے کسی نئے آرڈیننس کی ضرورت نہیں، اس کے لئے عوامی آرڈیننس ہی کافی ہے۔ پاکستانی عوام نے ماضی کے دھرنے کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔