گوانتانامو بے جیل سے پانچ قیدی رہا،قیدیوں کی رہائی گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، رہا کئے گئے تین افراد کو جارجیا اور دو کو سلوواکیہ بھجوا دیا گیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:54

کیوبا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کیوبا میں واقع گوانتانامو بے جیل سے پانچ قیدی رہا کر دیئے گئے ہیں۔ قیدیوں کی رہائی گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ رہا کئے گئے تین افراد کو جارجیا اور دو کو سلوواکیہ بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان قیدیوں کی رہائی کی سفارش 2009 میں ایک ٹاسک فورس نے کی تھی۔ جس نے تفتیش کے بعد قیدیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ جن کے بارے میں یقین تھا کہ وہ خطرہ نہیں ہیں۔ گوانتانامو بے سے اب تک 143 قیدی رہا کئے جا چکے ہیں۔ صدر براک اوباما گوانتانامو بے کے قید خانے کو بند کرنا چاہتے ہیں لیکن کانگریس انکی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :