کراچی: گڈاب سپر ہائی وے کے قریب میراج طیارہ گر کر تباہ، اسکواڈرن لیڈر تنویر شہید

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں تربیتی پرواز پر معمور میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے اسکواڈرن لیڈر تنویر شہید ہوگئے جبکہ ساتھی پائلٹ شدید زخمی ہیں۔پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر ٹول پلازہ سے بیس کلومیٹر دور گڈاپ ٹاون میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

طیارے میں دو زیر تربیت پائیلٹ سوار تھے ۔

اسکواڈرن لیڈر تنویر شہید ہوگئے جبکہ ساتھی پائلٹ شدید زخمی ہیں ۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھی لگ گئی ۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ مسرور ائیر بیس سے تربیتی پرواز کے لئے روانہ ہوا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ پاکستان ائیر فورس کے ترجمان نے طیارے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :