شیعہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بحرین

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:54

مناما(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)بحرین حکومت نے کہا ہے کہ شیعہ اپوزیشن کی طرف سے رواں اختتام ہفتہ پر ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

بحرین کی وزیر اطلاعات سمیرا رجب کا کہنا تھا کہ تاہم ان کی حکومت ملک میں افراتفری اور غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی، خاص طور پر ایران کی جانب سے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الوفاق سمیت کسی کے ساتھ بھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہو گا۔ الوفاق بحرین کی شیعہ اپوزیشن تحریک ہے۔ الوفاق اور چار دیگر اپوزیشن گروپوں نے ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :