لوگوں کی تکلیف کااحساس کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیب مقدمات ایک سے دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست خارج کر دی

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:49

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء )لوگوں کی تکلیف کااحساس کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیب مقدمات ایک سے دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب مقدمات منتقلی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست عبدالتوکل نامی شخص کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بیشتر نیب مقدمات میں گواہوں اور دیگر افراد کا تعلق اسی صوبے سے ہوتا ہے جہاں کیس چل رہے ہوں۔ کیس دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی اجازت دینے سے گواہوں اور متعلقہ افراد کو مشکلات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :