لبنان کی پاپ سٹار ہیفا وہبی کے متنا زعہ لباس نے عرب دنیا کو چونکا دیا،مصر، اردن اور سعودی عرب کی کئی خواتین کی ہیفا وہبی کے لباس پر تنقید

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:56

بیرو ت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)لبنان کی ایک پاپ سٹار ہیفا وہبی کے لباس نے عرب ممالک کے سوشل میڈیا میں بحث چھیڑ دی ہے۔مصر، اردن اور سعودی عرب کی کئی خواتین نے ہیفا وہبی کے لباس پر تنقید کی ہے۔ہیفا وہبی نے گذشتہ ہفتے عرب سٹار اکیڈمی میوزک شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔عرب ممالک میں نشر کیے جانے والے اس شو میں انھوں نے عریاں لباس پہنا تھا۔

ہیفا وہبی پہلے بھی اپنے لباس کی وجہ سے تنازعات میں رہی ہیں۔ہیفا وہبی کے اس شو کو بیس لاکھ سے زیادہ افراد نے آ ن لائن بھی دیکھا۔

(جاری ہے)

لنبانی گلوکارہ کے اس شو کی ویڈیو پر کیے جانے والے تبصروں نے عرب ممالک میں خواتین کے لباس کے حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔کئی عرب خواتین نے اس ویڈیو کو شرمناک قرار دیا ہے۔یوٹیوب پر کیے جانے والے ایک تبصرہ میں لکھا گیا ’آرٹ کی بھی کچھ حدود ہیں اور ہیفا نے انھیں پار کر دیا ہے۔‘عرب ممالک میں خواتین کیا پہن سکتی ہیں اور کیا نہیں پہن سکتی ہیں کے حوالے سے مختلف ممالک میں مختلف تجاویز ہیں۔لبنان میں منی سکرٹ اور بکنی پہننا انہونی بات نہیں ہے لیکن سعودی عرب کی خواتین خود کو سر سے پاوٴں تک کر ڈھانپ کر رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :