پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گا ڑ ی کے قریب دھماکہ ‘2 اہلکار جاں بحق‘6 زخمی ، دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کا وزن 4سے 5کلوگرام تھا‘ ایس پی رورل شاکراللہ بنگش

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء) پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی وین کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ پشاور کے متھرا بازار کے قریب اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کی وین پشاور سے پنجاب کی طرف جارہی تھی۔ سکیورٹی فورسز کی وین میں زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دواہلکار جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں ایک موٹرسائیکل بھی تباہ ہوگئی۔ زخمی اہلکار وں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس پی رورل شاکراللہ بنگش کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کا وزن چار سے پانچ کلوگرام تھا۔ دھماکے سے دو اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :