سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کے عمل شروع کیے جانے کے خلاف حکم امتناعی کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے آج رجوع کرنے کاامکان

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء )سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کے عمل شروع کیے جانے کے خلاف حکم امتناعی کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے آج ہفتہ کورجوع کرنے کاامکان ہے ،تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے کام کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد لاہور میں این اے 122 سے منتخب ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان اور ایاز صادق مد مقابل تھے تاہم اس نشست پر ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے لیکن عمران خان کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ایاز صادق کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے اور ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے درخواست دی گئی تھی ۔