چین سائبر حملے سے پورے امریکا کی بجلی کاٹ سکتا ہے،امریکا

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)چین سائبر حملے کر کے پورے امریکا کی بجلی کاٹ سکتا ہے، نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق واشنگٹن میں کانگریس کی ہاوٴس انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ ایڈمرل مائیکل روجرز نے بتایا کہ چین کے پاس خطرناک حد تک سائبر حملوں کی صلاحیت ہے، وہ چاہے تو پورے امریکا کی بجلی بھی کاٹ سکتا ہے، جلد کچھ نہ کیا گیا تو بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :