باسمتی چاول کے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کے فیصلے پر درآمد ہونا چاہئے، وزیر اعظم

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے باسمتی چاول کے کاشتکاروں کو بین الاقوامی منڈی میں چاول کی قیمت گرنے کے پیش نظر تلافی کے طور پر پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے کئے گئے فیصلے پر مناسب انداز میں عمل درآمد ہونا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کاشتکاروں کو اس سبسڈی کا براہ راست فائدہ پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور جی ڈی پی میں اس کا نمایاں حصہ ہے۔ حکومت اس اہم شعبے کی معاونت کو بہت ترجیح دیتی ہے۔ کاشتکار برادری نے فیصلے کو سراہا ہے جس کے مطابق سبسڈی کی فراہمی پر اٹھنے والے اخراجات کا 50 فیصد صوبے برداشت کریں گے جو اس کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :