زمبابوے کے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد ذخمی

ہفتہ 22 نومبر 2014 03:53

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء ) زمبابوے کے چرچ میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد ذخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے شہر کیوکوے میں جاری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد ذخمی ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق مذہبی رسوم کی ادائیگی کے بعد جب لوگ اپنے گھروں کو جانے کے لئے نکلے تو چرچ سے باہر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں دھکم پیل اور رش بڑھ جانے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :