برطانیہ میں مسلمانوں کے چھ سکول بند ہونے کا خطرہ،اساتذہ اور طلبہ کے نماز کے لیے مسجد جانے پر بھی اعتراض

اتوار 23 نومبر 2014 07:47

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء) برطانیہ میں مسلمانوں کے چھ تعلیمی اداروں کی بندش کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ان تعلیمی اداروں کا نصاب تعلیم برطانوی حکومت کی طے کردہ شرائط کو پورا نہیں کرتا ہے۔برطانیہ کے انتہا پسندی کے خلاف سرگرم اداروں کے مطابق لندن و دیگر جگہوں پر مسلمانوں کے ان چھ تعلیمی اداروں کا نصاب طلبہ و طالبات کو امکانی طور پر انتہا پسندی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سکولوں کے لیے چیف انسپکٹر سر مائیکل ولشا نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات انتہا پسندی کا شکار ہو سکتے ہیں۔چیف انسپکٹر نے اس بارے میں سیکرٹری تعلیم نائیکی مورگان کو ایک باضابطہ خط بھی لکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے "طلبہ و طالبات کی جسمانی اور تعلیمی بہبود کو خطرہ ہے۔محکمہ تعلیم نے اس خط پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سکولوں کی انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ "اگر چند ہفتوں میں انسپکٹر سکولز کی شکایات دور نہ کی گئیں تو سکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :