ہماری صوبائی حکومت غریب عوام کا عزت نفس بحال کرنے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور غریبوں کو ان کے حقوق دلانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے،پرویز خٹک، غریب عوام کو ہیلتھ انشورنس سکیم میں شامل کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی جارہی ہے ، یکساں نظام تعلیم رائج کیا ہے ، ہماری نئی نسل پر انقلابی اثرات برآمد ہونگے سکولوں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے اور صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر تیز ی سے کام جاری ہے صوبے کو گندم میں خود کفیل کرنے کے لیے زمینداروں کو مفت بیج فراہم کرنے اور کھادوں میں سبسڈی دینے پر کام شروع کردیا ہے، صوبے بھر میں تعمیر و ترقی کا متوازن عمل شروع کیا گیا ہے ،حکیم آباد میں سڑک کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر بہت بڑے جلسے سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 07:43

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت غریب عوام کا عزت نفس بحال کرنے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور غریبوں کو ان کے حقوق دلانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے غریب عوام کو ہیلتھ انشورنس سکیم میں شامل کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی جارہی ہے تاکہ غریبو ں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا ہوں صوبائی حکومت غریب عوام کے بچوں کووڈیروں، جاگیرداروں اور بیوروکریٹس کے بچوں کے ہم پلہ بنانے اور مقابلے کی دوڑ میں شامل کرنے کیلئے یکساں نظام تعلیم رائج کیا ہے جس کے ہماری نئی نسل پر انقلابی اثرات برآمد ہونگے سکولوں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے اور صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر تیز ی سے کام جاری ہے صوبے کو گندم میں خود کفیل کرنے کے لیے زمینداروں کو مفت بیج فراہم کرنے اور کھادوں میں سبسڈی دینے پر کام شروع کردیا ہے اسی طرح صوبے بھر میں تعمیر و ترقی کا متوازن عمل شروع کیا گیا ہے جس میں پسماندہ اور دوردراز نظرانداز شدہ علاقوں کی ترقی اور وہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا نیا دور شروع ہو گا وہ حکیم آباد میں سڑک کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر بہت بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے جلسے سے امدادخان خٹک سابق ناظم بشیر خان اورملک لیاقت خان نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل ،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، سابق ایم پی اے لیاقت خان خٹک اور احد خٹک بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اٹھارہ ماہ کے عرصے میں ایک ہزار ڈاکٹرز اورآٹھ ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا ہے تاکہ تعلیم اور صحت کا معیار بہتر ہوسکے مزید بیس ہزار اساتذہ کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود اگر کسی بھی استاد نے بہتر کارکردگی نہیں دکھائی تو اسکو نوکری سے برطرف کیا جائے گا آئندہ اساتذہ کی ترقی نتائج پر ہوگی اور تمام اساتذہ کو نتائج دیکھانے ہوں گے میں نے سرکاری اہلکاروں کے کرپشن کے خلاف علم بلندکیا ہے میرے ہوتے ہوئے کوئی بھی کمیشن نہیں لے سکتا میں تھانوں میں غریب عوام کو انصاف فراہم کرنا چاہتا ہوں اس لیے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے زیادہ کردی ہیں تاکہ پولیس کا محکمہ کرپشن سے پاک ہو اور عوام کی خدمت کریں اور عوام کو عزت دیں انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے ہم نے اٹھارہ ماہ میں بہت قانونی سازی کی اب اس پرعمل کر نا شروع کردیا ہے صوبہ بھر کے اضلاع میں ہسپتالوں میں یکساں ڈاکٹرز فرائض سرانجام دیں گے ہسپتالوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے وہ ادویات سمیت دیگر سہولیات خود خریدیں سکھیں گے اورڈاکٹرز بھی بھرتی کرسکیں گے صوبے کے چھ ڈویژنل ہسپتالوں کو ایل ار ایچ اور کے ٹی ایچ کی طرح خود مختیاری دے رہے ہیں اور اس کے بعد صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز کوہسپتال کو بینادی سہولیات سے آراستہ کریں گے تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش کے محکمہ صحت اور تعلیم کا نظام درست ہو ہسپتالوں میں چوبیس گھنٹے عوام کو سہولیات فراہم ہوں اور یہی نظام کی تبدیلی ہے ہم حقیقی معانوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں ہم صوبہ خیبرپختونخوا کے چار ضلعوں میں عوام کو ہیلتھ انشورنس دے رہے اگلے بجٹ میں اس پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات مہیاہوں اورغریب عوام کو ہلیتھ انشورس فراہم کریں گے اور غریب عوام کو یوٹیلٹی سٹور ز سے رعایتی نرخ پر گھی اور اٹا فراہم کردئیے ہیں۔تحریک انصاف اور عمران خان کا کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کا ایجنڈا ہے۔ عوام پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی نیت پر شک نہ کریں ہماری بدقسمتی ہے کہ جو ایا وہ لوٹ مار کر کے چلا گیا ہمارے مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرتے کہ تحریک انصاف کی حکومت فیل ہوچکی ہے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ انھوں نے پانچ سالہ دور اقتداد میں لوٹ مار کے علاوہ عوام کی کونسی خدمت کی انہوں نے کہا کہ فنی ایجوکشن میں پولی ٹیکنک کالجز میں غریب عوام کے ساتھ دھوکہ ہورہا تھا۔

اور جو طلباء اور طالبات ان کالجز سے فارغ ہورہے تھے ان کے ساتھ کوئی فنی نہیں ہوتا اورا ن کو صرف سرٹیفکیٹ دئیے جاتے جو بیرون ملک ہنرمند نہ ہونے کی وجہ واپس کردئیے جاتے اب ہم نے کارخانہ داروں کاایک بورڈ بنادیا ہے جو ان کالجز کو چلائے گا اورصحیح معنوں میں طلباء کو فنی علم فراہم کریں ہم اصلاحات لارہے ہیں اوریہی وجہ ہے ہسپتال میں ڈاکٹر ز اور فنی کالج کے اساتذہ ہڑتالوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہماری حکومت اداروں کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی۔

اور ضرورت پڑی تو ان اداروں میں نئے نوجوانوں کو بھرتی کریں گے پاکستان ایک بہتریں ملک ہے اللہ تعالی نے پاکستان اور خیبرپختونخوا کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے اگر ہم ایماندار ی سے اپنے ملک کی خدمت کریں تو ہمیں امریکہ اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ہماراصوبہ اتنی دولت سے مالا مال ہے کہ ہمیں دیگر ممالک سے امداد لینے کی کوئی ضرورت نہیں صوبائی حکومت صوبے کو گندم میں خود کفیل کرنے کے آنے والے بجٹ میں گندم کا بیج کسان کو مفت دے گی اور کھاد پر 25 فیصد سبسیڈی دیں گے تاکہ زمیندار وں کو فائدہ ہو اور صوبہ گندم میں خودکفیل ہوں اور ہم پنجاب سے گندم نہ خریدیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں یکساں ترقی کے عمل پر کام شرو ع ہوچکا ہے اور عوام کافنڈ عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہورہا ہے لیکن معیار کام کو یقینی بنانے اورٹھیکیدار کمیشن کلچر کو ختم کرنے میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں پٹواریوں کے خلاف شکایت پر انھوں نے ڈی سی نوشہرہ ذکاء اللہ خٹک کو تحیققات کرانے کا حکم دیا ۔

انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے صوبے بھرکی بیورو کریسی میری مخالف ہوچکی ہے میں ان چیزوں کوکوئی پرواہ نہیں کرتا ہم نظام کی تبدیلی کا وعدہ پوراکرکے دم لیں گے بعدازاں وزیر اعلی خیبرپختونخوا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور سینر صوبائی وزیر عنایت اللہ کی دعوت پر لاہور مینار پاکستان روانہ ہوگئے

متعلقہ عنوان :