امریکہ‘ قتل کے جھوٹے مقدمے میں زیر حراست دو سیاہ فاموں کو 39 سال بعد رہا کردیا گیا

اتوار 23 نومبر 2014 07:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء) امریکہ میں قتل کے بے بنیاد مقدمہ میں سزائے قید پانے والے دو سیاہ فاموں کو 39 سال بعد رہا کردیا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ جیکسن اور ساٹھ سالہ بریچ مین کو 1975 ء میں قتل کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال قتل کے عینی شاہد ایڈی ورنن کو علالت کے باعچ ہسپتال داخل کیا گیا تھا کہ اس موقع پر اس نے ایک وزیر کو ہسپتال کے دورے کے موقع پر زیر حراست دونوں سیاہ فاموں کے بارے میں انہیں حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دونوں کے حوالے سے پولیس کو غلط بیان دیا تھا اور اس نے دونوں زیر حراست قیدیوں کو قتل کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

’ اسنفا کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد دونوں قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :