وزیر اعظم نواز شریف29 نومبر کو حویلیاں ایکسپریس وے منصو بے کا افتتاح کر یں گے ،33ارب کے اس پراجیکٹ سے ہزارہ ڈویڑن میں ترقی کے نئے دوران کا آغاز ہو گا، مرتضی جاوید عباسی

اتوار 23 نومبر 2014 07:42

حویلیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف29 نومبر کو حویلیاں میں ایکسپریس وے منصوبہ کا افتتاح کر یں گے۔ 33ارب کے اس پراجیکٹ سے ہزارہ ڈویڑن میں ترقی کے نئے دوران کا آغاز ہو گا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورے اور منبصوبے کے حوالے سے بتایا کہ ایکسپریس وے وزیر اعظم نواز شریف کا دیرینہ خواب ہے جس کوعملی جامہ 29نومبر کوحویلیاں یو نیورسٹی کیمپس سے پہنایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ سے ہزارہ میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا‘ملک میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک و قومیں خوشحال ہیں ان کی بنیاد معاشی ترقی ہے۔ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ سازش کے تحت اپوزیشن جماعتیں حکو مت کو کمزور کر نے کی کو شش کر رہی ہیں،لیکن حکو مت نے ملک میں ترقیاتی کا موں کے جال بچھا کر ان کی اس سازش کو ناکام بنا یا۔محب وطن عوام نے دھرنا سیا ست کو مسترد کر دیا۔مرتضی جا وید عباسی نے کہا کہ 29 نومبر کو ہزارہ کے غیور عوام وزیر اعظم کا شاندار استقبال کر یں گے۔